24 گھنٹوں میں یمن پر 124 سعودی فضائی و میزائل حملے، صنعاء کے ضلع نہم میں دو گھروں پر بمباری سے 3 شہری شہید

یمن پر سعودی فضائی حملوں کے بعد اٹھتا دھواں

اسلام 24/7 : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی جنگی طیاروں نے یمن پر 124 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ کے مطابق حملے خمیس مشیط اور نجران سے کیے گئے اور صنعاء، تعز، لحج، صعدہ، حجہ، الحدیدہ، عمران اور الجوف کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ٹی وی ‘پریس ٹی وی’ کے مطابق صنعاء کے ضلع نہم کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ احمد راشد الدہیمہ نے یمنی ٹی وی ‘المسیرہ’ کو بتایا کہ دو گھروں پر بمباری سے کم از کم 3 افراد شہید اور ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ ‘المنار’ کے مطابق شہداء میں ایک نوجوان خاتون بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں : صعدہ کے ضلع سحار میں گھر پر سعودی فضائی حملہ، 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 10 شہری شہید، 23 زخمی

صعدہ کے اضلاع سحار، مجز اور السالم پر بھی بمباری کی گئی، جبکہ باقم اور منبہ میں سعودی فائرنگ سے دو شہری اور ایک افریقی تارک وطن زخمی ہوئے۔ تعز، الحدیدہ، عمران اور الجوف میں بھی حملے ہوئے۔

‘پریس ٹی وی’ کے مطابق سعودی طیاروں نے باب المندب میں جزیرہ میون کے لائٹ ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یحییٰ سریع کے مطابق حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک یمن پر سعودی حملوں کی مجموعی تعداد 3,024 ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top