آبنائے ہرمز سے غیر مجاز جہازوں کی آمدورفت مکمل بند، امریکی 600 سے 700 کلومیٹر دور جا چکے ہیں، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر

اسلام 24/7 : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے قریبی ایک باخبر عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے جہازوں کی آمدورفت مکمل طور پر رک گئی ہے۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ اور ایرانی ٹی وی ‘پریس ٹی وی’ نے خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے حوالے سے بتایا کہ ان جہازوں کے نیویگیشن نظام تباہ کر دیے گئے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق جمعرات کو تیل کے تین ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا اور رات کو ایک اور ٹینکر تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی نئی امریکی فضائی مداخلت کا کہیں زیادہ فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، انجن روم میں دھماکہ اور آگ، سپاہ پاسداران بحریہ

ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق سپاہ پاسداران بحریہ کے کمانڈر عظمائی نے کہا کہ ’’آج امریکی خلیج فارس میں موجود نہیں، وہ آبنائے ہرمز سے 600 سے 700 کلومیٹر دور جا چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آبنائے ہرمز میں امریکا کی اب کوئی جگہ نہیں۔‘‘

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کے بعد آیا کہ ایران تیل مہنگا کرنے کے لیے ’’جعلی خبریں‘‘ پھیلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ‘مہر’ کے مطابق جمعہ کو برینٹ خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا، جو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top