غزہ میں جنگ بندی کے بعد شہداء کی تعداد 1,505 ہو گئی، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

خان یونس کے تاریخی غلہ بازار میں ایک فلسطینی دکاندار

اسلام 24/7 : غزہ کی پٹی میں اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1,505 ہو گئی ہے۔ جمعرات کو غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق ڈرون نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں الجلاء اسٹریٹ پر عباد الرحمن اسکول کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں : غزہ شہر کے علاقے الرمال میں رہائشی فلیٹ پر اسرائیلی حملہ، خاتون شہید؛ غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا، انروا

‘وفا’ کے مطابق بدھ کو غزہ میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس کے شمال میں القرارہ قصبے میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنا کر آگ لگا دی، جس میں سوار احمد رجا الشاعر اور باسل نبیل قشطہ شہید اور ایک خاتون زخمی ہوئیں، جبکہ جبالیا پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے صدام رامی الزعانین شہید ہوئے۔ اسرائیلی توپ خانے نے رفح کے مغربی علاقوں پر گولہ باری کی، جبکہ غزہ شہر اور خان یونس کے مشرق میں عمارتیں گرانے کے دھماکے کیے گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے اسپتالوں میں چار شہداء اور نو زخمی لائے گئے۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 74,396 اور زخمیوں کی تعداد 175,449 ہو گئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد سے 5,332 فلسطینی زخمی ہوئے اور ملبے سے 838 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کئی متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، کیونکہ طبی عملہ اور امدادی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ پا رہیں۔ ‘وفا’ کے مطابق غزہ میں کم از کم 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اپنے گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top