یمنی بیلسٹک میزائل کا ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر براہ راست نشانہ، یحییٰ سریع؛ ایئرلائنز کو حتمی انتباہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع

اسلام 24/7 : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میزائل نے براہ راست ہدف کو نشانہ بنایا اور ایئرپورٹ کو نمایاں نقصان پہنچا۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ کنگ خالد ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں۔ انہوں نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز، عملے اور مسافروں کو حتمی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فضائی حدود سے پروازیں بند کر دیں کیونکہ یہ غیر محفوظ ہے، سوائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی فضائی حدود کے۔

مزید پڑھیں : یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر 7 کارروائیاں: ریاض اور دمام کے ہوائی اڈے، ینبع آرامکو اور رابغ ریفائنری نشانہ

ترجمان کے مطابق اس سے قبل یمنی افواج نے اسی ایئرپورٹ کو متعدد ڈرونز سے بھی نشانہ بنایا تھا جنہوں نے درست ہدف کو نشانہ بنا کر فضائی ٹریفک متاثر کی۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد بیلسٹک میزائل سے دوسرا حملہ کیا گیا۔

‘المنار’ کے مطابق یہ کارروائی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اسٹریٹجک تنصیبات پر یمنی فوجی کارروائیوں میں تیزی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ صنعاء کا مؤقف ہے کہ ریاض کی یمن مخالف فوجی مہم کے جواب میں دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ سعودی جارحیت اور محاصرہ جاری رہنے تک سعودی فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top