اسلام 24/7 : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ رات بھر آبنائے ہرمز میں دو الگ الگ واقعات میں غیر مجاز راستے پر چلنے والے 2 آئل ٹینکر اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق ایک بڑا آئل ٹینکر جنوبی غیر مجاز راستے پر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور اسے روک دیا گیا۔
بیان کے مطابق دوسرا سپر ٹینکر اسی راستے سے مشرق کی جانب نکلتے ہوئے شدید آگ میں گھِر کر رک گیا، جبکہ آگ بجھانے آیا ہوا ٹگ بوٹ بھی شعلوں کی زد میں آ گیا۔
مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے 4 ٹینکر بارودی سرنگوں سے تباہ، سپاہ نے 56واں امریکی ‘ایم کیو 9’ ڈرون گرا دیا
‘مہر’ کے مطابق سپاہ کی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے دو امریکی ‘لوکس’ ڈرون کو کنٹرول میں لے کر محفوظ اتارا اور مال غنیمت کے طور پر قبضے میں کر لیا۔ سپاہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت جہازوں کو ضابطوں کی خلاف ورزی پر اکساتی ہے جس سے بھاری انشورنس اخراجات پڑتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر واشنگٹن نے ایرانی منجمد اثاثے واپس کر دیے ہوتے تو یہ نقصانات اور انتخابی شکست سے بچا جا سکتا تھا۔ آبنائے ہرمز میں قانون شکنی کا نتیجہ مزید مالی نقصان اور سیاسی شکست ہی ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سپاہ نے ایرانی عوام کی 250 دن کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کا انتظام پوری قوت سے جاری رکھے گی۔