اسلام 24/7 : قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ مزاحمتی افواج نے خطے میں امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف ایک متحد محاذ قائم کر لیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق ‘سپاہ نیوز’ سے گفتگو میں انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ مزاحمتی محاذ کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ نہ لگائے۔
قاآنی کا کہنا تھا کہ آج پورا مزاحمتی محاذ ایک محاذ ہے اور مختلف میدانوں پر اتحاد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ محاذ کی گہرائی صرف ہتھیاروں کی رینج سے مت ناپیے؛ ورنہ آبنائے ہرمز میں لڑتے ہوئے باب المندب کے کھلنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں : نئی امریکی و اسرائیلی جارحیت پر ایران کا ساتھ دیں گے، عراقی اسلامی مزاحمت؛ 171 امریکی فضائی خلاف ورزیوں کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ پر اکسایا، جس کا نتیجہ امریکا کی 250 سالہ ساکھ کا نقصان اور آبنائے ہرمز میں شکست کی صورت میں نکلا۔
قاآنی کے مطابق واشنگٹن کے ہرمز پر اصرار نے ‘ہوشیار مزاحمتی محاذ’ کو باب المندب بھی امریکا پر بند کرنے پر مجبور کیا۔ اگر امریکا جوا بازی جاری رکھے گا تو متحد محاذ زمین اور اسٹریٹجک گہرائی میں شدید ضرب لگا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیانات اس پس منظر میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے اپنی شرائط پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز میں ضوابط نافذ رکھے ہوئے ہیں۔