یمنی میزائلوں کا خمیس مشیط ایئربیس اور سرحدی محاذوں پر سعودی ٹھکانوں پر حملہ، ابہا ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا

یمنی مسلح افواج کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اسلام 24/7 : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے راس العارہ اور المضاربہ کے محاذوں پر سعودی فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ان ٹھکانوں کی کمان سعودی افسر بدر الحربی کے پاس تھی، اور حملوں میں کمانڈروں سمیت درجنوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یحییٰ سریع کے مطابق الجوف کے مشرق میں سعودی افسر فارس الشمری کی کمان میں موجود فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون سے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے فضائی ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ ایک بیلسٹک میزائل خمیس مشیط کے فضائی اڈے پر داغا گیا۔

مزید پڑھیں : یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر 7 کارروائیاں: ریاض اور دمام کے ہوائی اڈے، ینبع آرامکو اور رابغ ریفائنری نشانہ

یمنی ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں یمنی شہریوں، بازاروں، کارخانوں اور مساجد پر سعودی جارحیت کے جواب میں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سعودی جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا، یمنی افواج کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

‘المنار’ کے مطابق منگل کی رات یحییٰ سریع نے بتایا کہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک یمن پر سعودی فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 4,032 ہو چکی ہے۔ یمنی حکام کے مطابق ان حملوں کا بڑا ہدف تعز، صعدہ اور الجوف کے رہائشی علاقے ہیں۔

واضح رہے کہ صنعاء نے بارہا خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی میزائلوں اور ڈرونز کی پہنچ میں ہیں اور جارحیت کا ہر قدم زیادہ سخت جواب لائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top