اسلام 24/7 : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں خلاف ورزی کرنے والے 4 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں اور ان میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق سپاہ کے بیان میں کہا گیا کہ دو دیگر بحری جہازوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے ایک نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ‘ایم کیو 9’ ڈرون کو مار گرایا گیا، جو اس جنگ میں گرایا جانے والا 56واں ‘ایم کیو 9’ ہے۔
مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز میں 45 لاکھ بیرل تیل لے جانے والے 2 غیر مجاز سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، سپاہ پاسداران
اس سے قبل منگل کو ‘مہر’ اور یمنی ٹی وی ‘المسیرہ’ نے رپورٹ کیا تھا کہ 3 ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے، جبکہ علاقے کے ماہی گیروں کے مطابق رات بھر آسمان شعلوں سے روشن رہا۔ ‘مہر’ کے مطابق امام سجاد فضائی دفاعی یونٹ نے بندر خمیر کے اوپر 2 امریکی ‘لوکس’ ڈرون بھی مار گرائے۔
‘مہر’ کے مطابق پیر کی رات جزیرہ قشم کے جنوب میں 2 ‘ایم کیو ایم 170’ ڈرون بھی گرائے گئے، اور اس قسم کے 4 ڈرون اب تک ایرانی افواج کے قبضے میں آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے واضح کر رکھا ہے کہ ایرانی شرائط پر مکمل عمل درآمد تک آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط نافذ رہیں گے۔