بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں روسی ماہرین کی تعداد دگنی ہو کر 135 ہو گئی، روس اٹم

روس کے جوہری ادارے روس اٹم کا لوگو اور ایرانی پرچم

اسلام 24/7 : روس کے سرکاری جوہری ادارے ‘روس اٹم’ کے سربراہ الیکسی لیخاچوف نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں روسی عملے کی تعداد دگنی ہو کر 135 ہو گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘مہر’ نے روسی خبر رساں ادارے ‘تاس’ کے حوالے سے بتایا کہ لیخاچوف کے مطابق ایک روز پہلے مزید 9 ماہرین بوشہر پہنچے، جو پلانٹ کے پہلے یونٹ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام کریں گے۔

مزید پڑھیں : آبنائے ہرمز بحران کا 226واں دن: جہاز رانی کس حال میں ہے اور ایران کا سات روزہ منصوبہ کیا ہے؟

لیخاچوف کے مطابق 22 ستمبر کو بوشہر میں روسی عملے کی تعداد 63 تھی، جو اب بڑھ کر 135 ہو گئی ہے۔ یوں روسی ماہرین کی تعداد تین ہفتوں میں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بوشہر ایران کا واحد فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جسے روس کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔ خطے میں جنگ اور آبنائے ہرمز کے بحران کے دوران پلانٹ کی سلامتی اور اس پر کام کرنے والے غیر ملکی عملے کا معاملہ مسلسل زیر بحث رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top