صنعا میں رہائشی گھر پر سعودی حملہ، ایک بچہ شہید اور 6 زخمی؛ 3 ستمبر سے 272 شہری نشانہ بنے

یمنی وزارت صحت کے ترجمان پریس بریفنگ میں

اسلام 24/7 : یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقے باب شعوب میں ایک گھر پر سعودی فضائی حملے میں ایک بچہ شہید اور چھ شہری زخمی ہو گئے، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

یمنی ٹی وی ‘المسیرہ’ کے مطابق یہ تفصیلات وزارت صحت و ماحولیات کے ترجمان انیس الاصبحی نے جاری کیں۔ ترجمان کے مطابق 3 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والی حالیہ کشیدگی میں شہری ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد 272 ہو چکی ہے، جن میں 95 جاں بحق اور 177 زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب یمن جنگ کی دلدل میں پھنس چکا ہے، انصاراللہ رہنما حزام الاسد

انیس الاصبحی نے بتایا کہ متاثرین میں 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں، اور یہ جانی نقصان یمن کے کئی صوبوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

‘المسیرہ’ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں صنعا ایئرپورٹ کو بھی آٹھ مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں صنعا، تعز، مارب، الجوف، حجہ، حدیدہ اور صعدہ پر 124 سعودی حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آغاز سے یمن پر سعودی فضائی حملوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ انصاراللہ اور یمنی مسلح افواج نے ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر کارروائیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top