سعودی عرب یمن جنگ کی دلدل میں پھنس چکا ہے، انصاراللہ رہنما حزام الاسد

حزام الاسد

اسلام 24/7 : یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے سینیئر رکن حزام الاسد نے سعودی عرب کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اب یمن جنگ کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اور کثیر القومی کرائے کے جنگجوؤں پر بھاری انحصار کے باوجود سعودی عرب میں یمنی عوام کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔

حزام الاسد نے ریاض کے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ یمنی فورسز مقدس شہروں کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ صنعاء کا سعودی عرب کے مقدس شہروں پر حملہ کرنے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف 50 سے زائد ایرانی فوجی یونٹس سرحدوں پر تعینات

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کی میزائل ٹیکنالوجی اتنی صلاحیت ضرور رکھتی ہے کہ وہ سعودی عرب کے اندرونی اور حساس علاقوں کو باآسانی اپنا نشانہ بنا سکے۔ سعودی عرب کی ابتر معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انصاراللہ رہنما نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ اس طویل جنگ میں ناکامی کے بعد اب یہ ملک سنگین مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے اور بیرونی امداد کے لیے ہاتھ پھیلا رہا ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے جنگ بندی اور امن کے لیے کسی بھی تعمیری ثالثی کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا۔ البتہ انہوں نے دیگر ممالک کو سخت تنبیہ کی کہ وہ یمن کے اندرونی تنازعے میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top