اسلام 24/7 : عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے یمنی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی آپشن کی ناکامی تسلیم کریں اور یمن کا محاصرہ ختم کریں۔
یمنی ٹی وی ‘المسیرہ’ کے مطابق کتائب حزب اللہ نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ بعض جماعتوں کی مخالفت تمام عراقیوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں : عالمی اتحاد کے انخلا کے بعد داعش کی نگرانی کے لیے خصوصی ادارہ بنایا جائے، عمار الحکیم
بیان میں کہا گیا کہ عراق فلسطینی اور یمنی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ تنظیم نے یمن پر جاری سعودی حملوں کے تناظر میں یمنی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یمنی حکام کے مطابق ستمبر کے آغاز سے سعودی فضائی حملوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ یمنی مسلح افواج نے جوابی طور پر سعودی ہوائی اڈوں اور آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کتائب حزب اللہ عراق کی نمایاں مزاحمتی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے اور خود کو مزاحمتی محور کا حصہ قرار دیتی ہے۔ عراقی سیاسی اور مذہبی حلقوں میں یمن کی جنگ پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔