تمہارے بم کہیں اور پھٹیں گے، ہمارے میزائلوں نے مساوات بدل دی ہے، ایرانی وزیر دفاع کا امریکا کو جواب

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن الرضا

اسلام 24/7 : ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مساوات امریکی بم نہیں بلکہ ایرانی میزائل طے کرتے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘مہر’ کے مطابق جنرل ابن الرضا نے ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’تمہارے بم کہیں اور پھٹیں گے؛ تمہاری عالمی ساکھ میں، امریکی معیشت میں، اور یہاں تک کہ تمہارے انتخابی حساب کتاب میں!‘‘

مزید پڑھیں : دشمن نے ذرا سی بھی حرکت کی تو پھر شکست کھائے گا، ایران خشکی، سمندر اور فضا میں مکمل تیار ہے، سپاہ پاسداران

انہوں نے مزید لکھا: ’’یہ ہماری میزائل طاقت ہے جس نے مساوات بدل دی ہے اور تمہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں اب سے تمہیں کہنا ہوگا: ’جی جناب!‘‘‘

‘مہر’ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے نئے حملوں کے آپشنز تیار کیے ہیں، جن میں امریکی اسلحہ خانے کا سب سے بڑا غیر جوہری بم جی بی یو 43 بی ‘ایم او اے بی’ شامل ہے، اور اگر ٹرمپ دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کا حکم دیں تو اس سے ایران کی توانائی تنصیبات اور جوہری مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ نے بھی ایرانی جنرل کے اس جواب کو نمایاں طور پر نشر کیا اور کہا کہ ان کے مطابق بموں کے نام اہمیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا تھا کہ ایران خشکی، سمندر اور فضا میں مکمل تیار ہے اور دشمن کی معمولی سی بھی حرکت اس کی ایک اور شکست پر منتج ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top