فیئر فورڈ واقعے سے ایران کو جوڑنا بے بنیاد سازش ہے، برطانیہ نتائج کا ذمہ دار ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت

اسلام 24/7 : ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے فضائی اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ میں مبینہ سکیورٹی واقعے سے تہران کو جوڑنے کے برطانوی دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ایران مخالف مہم آگے بڑھانے کی ‘فالس فلیگ’ سازش قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘مہر’ کے مطابق وزارت خارجہ نے باضابطہ بیان میں کہا کہ یہ الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں تاکہ برطانیہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی اسرائیلی فوجی جارحیت میں اپنے کردار کی جوابدہی سے بچ سکے۔ بیان کے مطابق برطانوی حکومت کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیے بغیر مبہم الفاظ کا سہارا لے کر اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔

مزید پڑھیں : میناب اسکول حملے کا مقدمہ عالمی عدالتوں میں لے جائیں گے؛ نئی جارحیت کا جواب مختلف ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

بیان میں خاص طور پر ‘انتہائی ممکن’ اور ‘تقریباً یقینی’ جیسی اصطلاحات کے استعمال پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ یہ بے بنیاد الزام کو جھوٹی ساکھ دینے اور جوابدہی سے بچنے کی کھلی کوشش ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کا دوسرے ممالک کے خلاف سکیورٹی الزامات گھڑنے کا پرانا ریکارڈ ہے، اور ایسے طریقوں نے بعض مواقع پر مغربی ایشیا میں کشیدگی اور تباہ کن تنازعات کو ہوا دی ہے۔ وزارت نے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے برطانوی حکومت اور اس ‘فالس فلیگ’ کارروائی کے منصوبہ سازوں اور مرتکبین کو اس کے تمام نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران کا مؤقف ہے کہ برطانیہ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں معاونت کی ہے، اور تہران نے ان حملوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top