ہم طاقت کے آگے نہیں جھکیں گے، سائنسدانوں اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ریاستی دہشت گردی ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان

اسلام 24/7 : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے نہیں جھکے گی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘مہر’ کے مطابق انہوں نے یہ بات منگل کو پرتگال، سوئٹزرلینڈ، ترکیہ اور نائیجیریا کے نئے سفیروں سے اسناد سفارت وصول کرتے ہوئے کہی۔

صدر پزشکیان نے ایرانی سائنسدانوں اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ ‘مہر’ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے مگر اپنے حقوق کا دفاع کرے گا۔

مزید پڑھیں : ملک کو ‘نہ جنگ نہ امن’ کی صورتحال سے نکالنا ہوگا، صدر پزشکیان؛ منگل کو ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات متوقع

ادھر ‘مہر’ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیاسی و بین الاقوامی مطالعات کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں دوہرے معیار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا: ’’ایٹم بم اسرائیل کے پاس ہے، مگر معائنہ کار ایران میں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جو ممالک ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر خاموش رہے انہیں عدم پھیلاؤ کے نام پر ایران سے مطالبات کا اخلاقی حق حاصل نہیں۔ ‘مہر’ کے مطابق انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جارح کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران متعدد ایرانی جوہری سائنسدان اور اسکول کے بچے شہید ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top