زاہدان میں سپاہ پاسداران کی کارروائی، اغوا کار ٹیم کے 6 دہشت گرد ہلاک، اغوا شدہ انجینئر بازیاب

ایرانی سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کارروائی

اسلام 24/7 : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک اغوا کار ٹیم کے خلاف کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک اور اغوا کیے گئے ایک انجینئر کو بازیاب کرا لیا ہے۔ جھڑپوں میں سپاہ کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

خبر رساں ادارے ‘مہر’ کے مطابق سپاہ کی زمینی فوج کے قدس بیس نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی زاہدان کے علاقے کورین میں کی گئی۔ بیان کے مطابق ایرانی حکام کے بقول اس ٹیم کا تعلق دہشت گرد گروہ جیش العدل سے تھا، جسے ایران میں ‘جیش الظلم’ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے منسلک ٹیم گرفتار، جیش الظلم کے ایک کارندے کو پھانسی

بیان کے مطابق اغوا کاروں نے پیر کو مغربی زاہدان میں ایک تعمیراتی منصوبے کے انجینئر کو اغوا کیا تھا اور وہ اسے ایک ہمسایہ ملک منتقل کرنا چاہتے تھے۔ اغوا کے بعد قدس بیس کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس صلاحیتوں سے کورین میں ٹیم کا ٹھکانہ تلاش کیا اور اچانک کارروائی کی۔

‘مہر’ کے مطابق ابتدائی کارروائی میں اغوا کار ٹیم کے پانچ ارکان ہلاک ہوئے اور انجینئر کو آزاد کرا لیا گیا، جبکہ باقی ارکان سے جھڑپیں جاری رہیں۔ بعد میں ٹیم کا ایک اور رکن مارا گیا جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایرانی پولیس نے صوبے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے منسلک ایک ٹیم کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، جبکہ پیر کو زاہدان میں اسی گروہ کے ایک کارندے کو پھانسی دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top