یمنی مسلح افواج کی بڑی پیش قدمی: تعز میں 2 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ فتح

یمنی مسلح افواج

اسلام 24/7 : یمنی مسلح افواج نے میدانِ جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نئی فتوحات کا اعلان کیا ہے۔ یمن کے ایک عسکری ذریعے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سبا’ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے ضلع الصلو میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کرائے کے جنگجوؤں کو وہاں سے پسپا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا میں ڈیزل کا سنگین بحران: عوام کو ٹیکس فری ‘سرخ ڈیزل’ استعمال کرنے کی اجازت

اس اہم پیش رفت سے قبل بھی ایک فوجی ذریعے نے خبر دی تھی کہ یمنی افواج نے تعز کے انتہائی اہم مقام ‘جبل مطران’ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ان فتوحات کے نتیجے میں علاقے میں یمنی فورسز کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، چند گھنٹے قبل ایک اعلیٰ یمنی فوجی عہدیدار نے عرب نشریاتی ادارے ‘المیادین’ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افواج نے صوبہ تعز کے 2 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد وسیع رقبے کو دشمن کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ ان کامیاب کارروائیوں کے دوران سعودی دشمن سے وابستہ عناصر کو المعافر اور المواسط کے علاقوں سے بھی مکمل طور پر نکال باہر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top