امریکا میں ڈیزل کا سنگین بحران: عوام کو ٹیکس فری ‘سرخ ڈیزل’ استعمال کرنے کی اجازت

امریکا

اسلام 24/7 : ایران کے ساتھ جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، جس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کا ایک غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک نئے صدارتی حکم نامے (ایگزیکٹو آرڈر) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اب امریکا کے تمام شہری اپنی گاڑیوں میں ٹیکس فری ‘سرخ ڈیزل’ استعمال کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، سرخ رنگ کا یہ مخصوص ڈیزل عام طور پر ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوتا ہے اور اسے روایتی طور پر صرف زرعی مشینری یا مخصوص کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو دی جانے والی یہ خصوصی رعایت ایک ایسے نازک وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات ہونے میں محض چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: اسرائیلی فوج کی نئی فوجی کارروائی کی تیاریاں تیز

اس سے قبل عام شہریوں کو یہ ڈیزل شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں میں استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں تھی۔ سرخ ڈیزل کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ تو موجود تھی، لیکن اس کا استعمال صرف کچے راستوں (آف روڈ) اور مخصوص زرعی مقاصد تک ہی محدود تھا۔

واضح رہے کہ جنگی حالات اور ایندھن کی سپلائی لائن متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور یہ فی گیلن 6 ڈالر کی غیر معمولی اور ریکارڈ سطح کو بھی عبور کر چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top