عراق میں شہید امت اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای رہ کے پاکیزہ جسد کی الوداعی اور جنازہ تقریبات عوام کے بے مثال ہجوم کے ساتھ جاری ہیں۔
نجف اشرف میں 6 کلومیٹر طویل راستے پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے جنازہ جلوس کے بعد پاکیزہ جسد کو حرم امام علی علیہ السلام میں لایا گیا جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز کی امامت آیت اللہ حکیم نے کی۔ اس دوران امریکہ مخالف نعرے اور شعار بلند کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد ٹرمپ کا دعویٰ: شاید آج رات ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے
اب پاکیزہ جسد کربلا کی طرف روانہ ہو چکا ہے جہاں لاکھوں عراقی اس کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ 5 کلومیٹر اور 800 میٹر طویل راستے پر ہجوم کی وجہ سے یہ سفر مغرب کی اذان تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل کاظمین میں شہید رہبر کے خاندان کے ارکان کے اجساد کی میزبانی کی گئی۔
عراقی عوام کا کہنا ہے کہ وہ شہید قائد امت کے خون کا بدلہ لینے کے نعرے کے ساتھ اس الوداعی تقریب کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
شہید امام رہ کی 69 سالہ آرزو تھی کہ وہ عراق میں حرم امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کریں، اور آج ان کا پاکیزہ جسد مبارک اس آرزو کو پورا کر رہا ہے۔