عراق کے تمام طبقات نے شہید رہبرؒ کی تشییع میں شرکت کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا: شیخ قیس الخزعلی

قیس الخزعلی

عراق کی تحریک عصائب اہل حق کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ عراق نے اپنے تمام طبقات، مکاتب فکر اور مذاہب کے ساتھ شہید امام سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اس عظیم مصیبت پر عالم اسلام اور دنیا بھر کے تمام آزاد انسانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف میں شہید رہبرؒ کی تشییع: لاکھوں عراقی عوام کا بے مثال اجتماع

شیخ قیس الخزعلی نے کہا کہ پورا عراق، اپنے مسلمانوں، مسیحیوں، صابئین، عربوں، ترکمانوں، شیعہ اور سنی کے ساتھ مل کر سید شہید امام خامنہ ایؒ کے جسد مطہر کو الوداع کہنے اور ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے حاضر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید امام خامنہ ای حق و باطل کی اس فیصلہ کن تحریک میں حق کی روشن ترین علامت اور اس کے نمایاں پرچمدار تھے۔ اللہ تعالیٰ اپنے کلمات کے ذریعے حق کو آشکار اور باطل کو نابود کر دے گا، اگرچہ یہ بات کافروں کو ناگوار گزرے۔ یقیناً ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔

Scroll to Top