پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی اس غیر اعلانیہ دورے میں ایران کے وزیر داخلہ سمیت کچھ اعلی حکام سے ملاقات کررہے ہیں۔
محسن نقوی اس سے قبل اپریل میں بھی تہران کا دورہ کر چکے ہيں۔ یہ دورہ پاکستانی آرمی چیف کے ہمراہ تھا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے علاحدہ ملاقات کی تھی۔
اس کے علاوہ وہ پاکستانی آرمی چیف کی صدر ایران، اسپیکر اور وزیر خارجہ سے باضابطہ ملاقاتوں میں بھی موجود تھے۔