براہ راست مذاکرات پر اصرار تباہ کن ثابت ہوا، حکومت ہٹ دھرمی چھوڑے، وفاداری برائے مزاحمت بلاک

لبنانی پارلیمانی ‘وفاداری برائے مزاحمت’ بلاک کا لوگو

اسلام 24/7 : لبنانی پارلیمان کے ‘وفاداری برائے مزاحمت’ بلاک نے جمعرات کو اپنے باقاعدہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حسابات پر نظرثانی کرے اور ہٹ دھرمی چھوڑ دے تاکہ قومی وحدت اور وقار کا جو کچھ باقی ہے وہ محفوظ رہ سکے۔ ‘المنار’ کے مطابق بلاک نے کہا کہ جنوبی لبنان میں دیہات اور املاک کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل نئے علاقے قبضے میں شامل کرنے کے لیے جارحیت پھیلانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

بلاک نے کہا کہ ایسے میں بھی حکام ‘فریم ورک’ کی شقوں پر براہ راست مذاکرات پر اصرار کر رہے ہیں، جن سے بلاک کے بقول لبنان کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں : مذاکرات مذاق بن چکے ہیں، لبنانی فوج کو اسرائیلی امتحانات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رکن پارلیمنٹ ہانی قبیسی

بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر برائے انسداد نسل کشی کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس کا عنوان ‘جنوبی لبنان میں شیعوں کی نسلی تطہیر کا خطرہ: قبل از وقت انتباہ’ ہے۔ بلاک کے مطابق رپورٹ اسرائیلی طرز عمل کو نسلی تطہیر کے جرم کے مترادف قرار دیتی ہے، اور لبنانی حکومت کو یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے۔

امریکی انتخابات پر بلاک نے کہا کہ ووٹروں نے ایران کے خلاف مہنگی اور ناکام جنگ اور غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی پشت پناہی کے خلاف ووٹ دیا، تاہم امریکی انتظامیہ سے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بلاک نے ایران، رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا، جبکہ بیروت ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی کے بحران پر متعلقہ وزارت کی ناکامی کی مذمت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top