امریکی عوام نے بیلٹ باکس پر جنگ کو مسترد کر دیا، اس فیصلے کی خلاف ورزی کا جواب ڈراؤنا خواب ہوگا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف

اسلام 24/7 : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے وسط مدتی انتخابات میں بیلٹ باکس کے ذریعے جنگ کو مسترد کر دیا ہے۔ لبنانی ٹی وی ‘المنار’ کے مطابق انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ ووٹروں نے ضمیر یا مہنگائی کے باعث ’’جنگ کو نہ‘‘ کہا ہے اور ایران اس پیغام کی تائید کرتا ہے۔

قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت ’’بین الاقوامی آقاؤں اور دباؤ ڈالنے والوں‘‘ کی خدمت کے لیے اپنے عوام کی خواہش سے غداری کرے گی تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ایران کا انکار ’’ایک ڈراؤنے خواب‘‘ کے ساتھ آتا ہے۔

مزید پڑھیں : ایران کو اپنے دفاع کے لیے کسی طاقت کی اجازت درکار نہیں، دھمکیوں سے ایران ختم نہیں ہوگا، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی

‘المنار’ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ انتخابات میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ ایران کے خلاف جنگ اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں ووٹروں کے اہم مسائل رہے۔

‘المنار’ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے تخمینے کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جارحیت پر امریکی فوج کے کم از کم 47.1 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ پینٹاگون نے کم از کم 21 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ ‘المنار’ کے مطابق انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رواں ہفتے ایک نئے حملے کا اشارہ دیا تھا، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top