اسلام 24/7 : ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی تہذیب کے حوالے سے امریکی سینیٹر مارکو روبیو کے حالیہ متنازع بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ایرانی قوم کا سامنا ہمیشہ ایسے متکبر لوگوں سے ہوتا رہا ہے جو خود کو دنیا کا بلاشرکتِ غیرے حاکم سمجھتے تھے اور ایران جیسی عظیم اور قدیم تہذیبوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھتے تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ میں جب بھی ایسے حملہ آور اس سرزمین پر آئے، تو وہ اپنے ساتھ آگ، خون اور شعلے لے کر آئے، لیکن بالآخر انہیں عبرت ناک شکست، ذلت و رسوائی اور گرد و غبار کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا۔
مزید پڑھیں : سعودی عرب یمن جنگ کی دلدل میں پھنس چکا ہے، انصاراللہ رہنما حزام الاسد
محمد باقر قالیباف نے امریکیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج ‘سکندر اعظم’ کی میراث تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا انجام بھی شکست خوردہ رومی شہنشاہ ‘والرین’ جیسا ہی ہوگا۔
اپنی تقریر کے آخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی حکام کو براہ راست اور دوٹوک الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ: ’’تمہیں بالآخر ہمارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے!‘‘