شہید رہبرؒ کا خون امت اسلامی میں بیداری کا چشمہ بن گیا، کمانڈر سپاہ پاسداران

ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ ایران اور مزاحمتی محاذ شہید رہبر امت حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کے راستے پر چلتے ہوئے ان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے جمعہ کے روز جاری بیان میں ایران اور عراق میں شہید رہبر کی جنازہ تقریبات کو عوام اور قیادت کے گہرے رشتے کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیروی دریائی پاسداران کا بیان: آبنائے ہرمز پر بیگانوں کا کوئی حق نہیں

کمانڈر نے ایرانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بصیرت مند، استقامت والا اور پختہ قدم قرار دیا۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین اور تمام ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقار، سیکورٹی اور نظم کے ساتھ مراسم مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے شہید رہبر سے قوم کا عہد تازہ کیا اور اسلامی انقلاب کے اصولوں سے وفاداری کا اعادہ کیا۔

IRGC کمانڈر نے کہا کہ شہید رہبر کا خون امت اسلامی میں بیداری، عزت، طاقت اور یکجہتی کا چشمہ بن گیا ہے جو آزاد اقوام کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا اور دشمنوں کو شکست، تنہائی اور پشیمانی کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسلامی انقلاب کے دشمن شہید رہبر کی شہادت سے کبھی بھی الہی نور نہیں بجھا سکیں گے اور مزاحمت کا جھنڈا گرا نہیں سکیں گے۔

کمانڈر نے کہا کہ شہید رہبر کے خون نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں پر ذمہ داری ڈال دی ہے اور قاتلوں، ان کے حکم دینے والوں اور حامیوں سے انصاف کا مطالبہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Scroll to Top