نجف اشرف آج شہید رہبر امت حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے شہید خاندان کی تاریخی تشییع میں عراقی عوام کے تمام طبقات کی بے مثال اور وسیع شرکت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
شرکاء نے پرجوش شرکت، مذہبی اور حماسی نعروں کے ذریعے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مقاومت کے راستے کو جاری رکھنے اور امت اسلامی کے اتحاد کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ شہیدؒ کی تشییع میں شرکت کرنے والا اجتماع ان کے چاہنے والوں کا صرف ایک حصہ ہے، آیت اللہ نوری ہمدانی
مراسم کا ماحول جذبات، آنسوؤں، دعاؤں اور یکجہتی سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے حاضرین نے اس شرکت کو اسلام، مرجعیت اور اسلامی مقاومت کے آرمانوں کے ساتھ تجدید عہد قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق عراقی عوام کی یہ وسیع شرکت عراقی قوم، شیعہ مرجعیت، جمہوریہ اسلامی ایران اور مقاومتی محاذ کے درمیان گہرے تعلق کی علامت ہے۔ یہ تعلق دینی عقائد، مشترکہ تاریخی ورثے اور مشترکہ آرمانوں پر مبنی ہے۔
رہبر شہید کے پیکر کے استقبال سے قبل عراقی “مراسم انتظامیہ کمیٹی” کا اعلیٰ سطحی وفد نجف اشرف ہوائی اڈے پر پہنچا۔
تشییع و نماز جنازہ کی اعلیٰ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں تمام لاجسٹک اور تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حشد الشعبی نے اعلان کیا کہ نجف اشرف میں شہید رہبر امت کی تشییع میں 23 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی بھی استقبالیہ مراسم میں شرکت کے لیے نجف اشرف پہنچے۔
صوبہ کربلا کے گورنر کے مطابق رہبر شہید کی تشییع میں 7 ملین سے زائد افراد کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔
مراسم کی میڈیا کوریج کے لیے 3000 سے زائد صحافی موجود ہیں۔