سعودی عرب کا بڑا فیصلہ،ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے کا امکان

عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق سعودی عرب ایشیائی خریداروں کے لیے جولائی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمزور طلب اور عالمی مارکیٹ میں دباؤ کے باعث سعودی عرب کی جانب سے  عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی کے لیے قیمتیں تقریباً 3 سے 8 ڈالر فی بیرل تک کم ہو سکتی ہیں، کیونکہ چین سمیت بڑے خریداروں نے ریفائننگ میں کمی کر دی ہے اور درآمدات بھی کم کی جا رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود مارکیٹ میں طلب کمزور پڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سپلائی چین میں تبدیلیوں نے بھی مارکیٹ کو غیر متوازن کر دیا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ مہینوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top