عراقی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے انچارج نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر فردِ جرم جاری کر دی گئی ہے۔ ناصر سراج نے میڈیا سے گفتگو میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کے قتل کی سازش کے کیس کی تازہ ترین صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ ایران اور عراق دونوں ملکوں کی عدلیہ میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی عدلیہ نے اس مقدمے سے متعلق فردِ جرم جاری کر دی ہے۔