یمنی افواج کا دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فضائی آمدورفت متاثر، یحییٰ سریع؛ 24 گھنٹوں میں 61 سعودی فضائی حملے

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع

اسلام 24/7 : صنعاء کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی اور ایئرپورٹ پر فضائی آمدورفت میں خلل پڑا۔

یمنی نیوز ویب سائٹ ‘عرب جرنل’ کے مطابق صنعاء اس کارروائی کو سعودی جارحیت اور یمنی عوام کے مسلسل محاصرے کا جواب قرار دے رہا ہے۔ ‘المنار’ کے مطابق سریع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی ‘ایف 15’ اور ‘ٹائفون’ طیاروں نے صنعاء سمیت الجوف، تعز، صعدہ، مأرب، لحج، الضالع، اب، الحدیدہ اور حجہ کے شہری مقامات پر 61 فضائی حملے کیے۔

مزید پڑھیں : یمنی بیلسٹک میزائل کا ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر براہ راست نشانہ، یحییٰ سریع؛ ایئرلائنز کو حتمی انتباہ

سریع کے مطابق ان حملوں میں درجنوں شہری، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، شہید یا زخمی ہوئے، اور تصعید کے آغاز سے اب تک سعودی فضائی و میزائل حملوں کی تعداد 4,197 ہو چکی ہے۔

‘عرب جرنل’ کے مطابق سعودی عرب میں فرانسیسی سفارت خانے نے جمعرات کو ایک بار پھر اپنے شہریوں سے ریاض اور دمام کے ہوائی اڈوں پر جانے یا ان کے راستے سفر کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یحییٰ سریع ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا اعلان کر کے ایئرلائنز کو انتباہ جاری کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top