مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بڑی گرفتاری مہم، نابلس میں 2 خواتین سمیت 18 اور الخلیل میں 16 فلسطینی گرفتار

بیت لحم کے قریب تقوع میں اسرائیلی بلڈوزر فلسطینی گھر مسمار کرتے ہوئے

اسلام 24/7 : قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم چلائی۔ ‘فلسطین انفارمیشن سینٹر’ کے مطابق نابلس میں 2 خواتین سمیت کم از کم 18 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ الخلیل سے 16 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قلقیلیہ کے قصبے عزون سے 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ طولکرم میں صحافی حازم ناصر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ جنین میں ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا، اور رام اللہ کے قریب المغیر اور الجلزون کیمپ پر بھی چھاپے مارے گئے۔

مزید پڑھیں : الخلیل میں قابض فوج کی وسیع کارروائی، گھروں پر چھاپے اور خاندان جبراً بےگھر؛ مزاحمت کا راستہ مضبوط ہوگا، حماس

‘فلسطین انفارمیشن سینٹر’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران گھروں کی تلاشی لی اور سامان کو نقصان پہنچایا، جبکہ کئی گرفتار شدگان سے موقع پر ہی تفتیش کی گئی۔

ادھر فلسطینی دیوار و آبادکاری مزاحمتی کمیشن نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے یکم نومبر کو سلفیت اور جنین میں 9,487 دونم اراضی کو چراگاہ قرار دینے کے نوٹس جاری کیے اور اعتراضات کے لیے صرف 30 دن دیے۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ اقدام آبادکاروں کے لیے زمینوں پر قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ‘وفا’ کے مطابق بدھ کو قابض فوج نے بیت لحم کے مشرق میں تقوع کے قصبے میں ایک فلسطینی گھر بھی مسمار کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Scroll to Top