سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایشیا میں دشمن کے کنٹرول سنٹر اور اردن کے الازرق ایئر بیس کو 10 بالسٹک میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “اگر امریکی دہشت گرد فوج نے دوبارہ جارحیت کی تو علاقے کے دیگر امریکی اڈے ہمارے بھاری حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، امریکی جارحیت کی شدید مذمت
پاسداران نے کہا کہ “ہم نے پہلے ہی وارننگ دی تھی کہ تجاوز کی تکرار پر ہمارا جواب علاقے کے دیگر اڈوں تک پھیل جائے گا۔ آج دوسرے مرحلے میں ہم نے اس وعدے کو عملی شکل دے دی۔”
بیان میں اللہ تعالیٰ کی آیت “فَمَنِ اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ” کا حوالہ دیا گیا ہے۔