i24seven.org : جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے عوام سے رہبر معظم، شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
جامعہ مدرسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تاریخی اجتماع امت کی وفاداری، اتحاد اور استقامت کا عظیم مظہر ثابت ہوگا۔
بیان کے مطابق رہبر شہید کی تشییع میں شرکت دلوں کو روحانی سکون، ہدایت اور صبر عطا کرے گی جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ ملت اپنے رہبر کے نظریات اور ولایت کے راستے پر پوری طرح ثابت قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ: معاہدے پر دستخط
جامعہ مدرسین نے کہا کہ قائدِ شہیدِ امت کی تشییع کا یہ عظیم اجتماع انسانی تاریخ کے یادگار واقعات میں شمار ہوگا اور آنے والی نسلیں بھی اسے یاد رکھیں گی۔
شہید رہبر نے اسلام، انقلاب اسلامی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے لیے جو راستہ دکھایا، ملت اسی راہ پر ثابت قدم رہے گی اور دشمنوں کے سامنے اپنی وحدت و استقامت کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔
تشییع جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت نہ صرف شہید قائد سے محبت اور وفاداری کا اظہار ہوگی بلکہ امت کے اتحاد، انقلابی شعور اور عزم کی بھی علامت بنے گی۔
جامعہ مدرسین نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ امتِ اسلامی کو صبر و استقامت عطا فرمائے، شہید قائد کے مشن پر چلنے کی توفیق دے اور اسلام و انقلاب کی سربلندی نصیب فرمائے۔