روسی صدارتی ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ یورپی یونین یوکرین جنگ میں ثالث کا کردار ادا نہیں کر سکتی، کیونکہ وہ خود اس تنازع کے فریقین میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار “انتہائی غیر دانشمندانہ” اقدام ہے اور اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔
پسکوف کے مطابق اگر مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں تو امن زیادہ تیزی سے قائم ہو سکتا ہے۔
انھوں نے ہنگری کے نئے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو مثبت قرار دیا جس میں انہوں نے یوکرین کو اسلحہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
روسی صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی اقتصادی اتحاد ایک جدید اور فائدہ مند انضمام کا ماڈل ہے جو رکن ممالک کے لیے مثبت نتائج دے رہا ہے۔