عبدربہ منصور ہادی، یمن کے سابق اور مفرور صدر، 81 برس کی عمر میں ریاض میں انتقال کر گئے

یمن کے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی، جو انصاراللہ کی جانب سے صنعا پر کنٹرول قائم ہونے کے بعد سعودی عرب فرار ہوگئے تھے، آج (جمعرات) 81 برس کی عمر میں ریاض میں انتقال کر گئے۔ ایک یمنی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ “اچانک طبیعت بگڑنے” کے باعث انتقال کرگئے۔

یمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی، جو انصاراللہ کے صنعا پر کنٹرول کے بعد سعودی عرب فرار ہوگئے تھے، آج (جمعرات) سعودی دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔

ایک یمنی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منصور ہادی صحت کی اچانک خرابی کے باعث ریاض میں دم توڑ گئے۔”

عبدربہ منصور ہادی 1994 سے 2012 تک یمن کے نائب صدر رہے۔ بعد ازاں 2012 میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کے بعد انھیں یمن کا صدر بنایا گیا۔

سال 2015 میں انصاراللہ تحریک کے صنعا پر کنٹرول قائم کرنے کے بعد وہ سعودی عرب فرار ہوگئے تھے۔

منصور ہادی ریاض میں مقیم رہتے ہوئے خود کو یمن کا صدر قرار دیتے رہے، یہاں تک کہ 2022 میں انھوں نے اپنے اختیارات صدارتی قیادت کونسل کے حوالے کر دیے۔

Scroll to Top