ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی اشتعال انگیزی یا جارحانہ اقدام کا نتیجہ امریکا کے لیے پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔
اُنھوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ “تیسری جنگ” میں امریکا کو جس خفت اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کی تلافی کے لیے اگر دوبارہ کوئی “حماقت” کی گئی تو واشنگٹن کو مزید شدید ضربات برداشت کرنا پڑیں گی۔
ترجمان کے مطابق اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو امریکی مفادات اور فوج کو نئے، غیر متوقع اور بھرپور حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی ہی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران میں مزید دھنستا چلا جائے گا۔