ایرانی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی دی ہے۔یہ ٹینکر 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر سنگاپور کی طرف جا رہا تھا، جب اسے چانچ پڑتال کی غرض سے فوری طور پر رک جانے کا حکم دیا گيا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ آپریشن اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور قومی وسائل کے تحفظ کے قانون کے مطابق عدالتی حکم کے تحت کامیابی سے انجام دیا گیا۔

سپاہ پاسداران  انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران واضح ہوگیا کہ مذکورہ آئل ٹینکر غیر مجاز کھیپ لے جارہا تھا اور اس حوالے سے ضابطے کی کارووائي مکمل اور ضروری دستاویزات اور شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

ایران کی کارروائی پر امریکہ کی طرف سے ہنگامہ اور تشہیراتی پروپگنڈہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے  سپاہ پاسداران  نے جزائر مارشل کے پرچم والے تیل بردار جہاز  کو ضبط کیا جو ایک مشتبہ تیل بردار جہاز کے خلاف ایک قانونی اور احتیاطی ردعمل تھا۔ ایران بحیرہ عرب اور خلیج فارس  کے سب سے زيادہ بڑے ساحل کا مالک ہونے کی حیثیت سے اپنی بحری سلامتی کے لیے  ضروری اقدامات کا قانونی حق رکھتا ہے۔

Scroll to Top