ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کی.
انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مؤثر مکالمہ اور مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔