بھارتی فوج سے 20 ہزار مسلمان جوانوں نے استعفیٰ دے دیا؛بھارتی آرمی چیف کے بیان سے دہلی میں کھلبلی

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دیویدی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ دہلی حملوں کے بعد میڈیا کے مسلم مخالف رویّے کے باعث 20 ہزار سے زائد مسلم فوجیوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے دکھایا گیا ہے کہ فوج میں بڑھتی ہوئی سنتری سوچ نے ادارے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) جاری کیا گیا جس نے اسے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا۔

ویڈیو میں جنرل دیویدی ایک پریس کانفرنس کے ماحول میں نظر آتے ہیں، یہ کلپ تقریباً تیس سیکنڈ کا ہے اور ہزاروں بار شیئر ہوچکا ہے جس کے باعث اسے ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکی ہیں۔

Scroll to Top