ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی تقریبات کا آغاز

ایران بھر میں 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگيا ہے اور اس سلسلے میں دارالحکومت  تہران سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکا لی جارہی ہیں۔

عالمی سامراج کے خلاف جدو جہد کے قومی دن کے موقع پر تہران کے فلسطین اسکوائر سے شروع ہونے والے عوامی مارچ تہران میں واقع سابق امریکی سفارتخانے کی جانب رواں دواں ہے جہاں مارچ ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوجائے گا۔

مارچ کے شرکا مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے خلاف فلک  شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

شرکاء نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رہبر انقلاب اسلامی اور شہداء کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی ہیں۔

Scroll to Top