ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے زیارتی ویزہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے

ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے زیارتی ویزہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ ویزہ چند شرائط کیساتھ فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق زیارتی ویزہ صرف کارواں کو دیا جائے گا، جو کم ازکم 15 افراد پر مشتمل ہوگا۔ اس کیساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ قافلہ سالار کا رجسٹرڈ ہونا بھی لازم ہے۔

قافلہ سالار اسٹمپ پیپر پر بیان حلفی جمع کروائے گا کہ وہ جن افراد کو زیارات کیلئے لیکر جا رہا ہے، ان کی واپسی کا بھی وہ ذمہ دار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی سالار کی ذمہ داری ہوگی کہ قافلہ میں شامل تمام افراد کی فہرست بنائی جائے گی، جس میں ہر زائر کا نام، پتہ، رابطہ نمبر اور پاسپورٹ نمبر درج ہوگا۔

قافلے میں اگر15 سے کم افراد ہوں گے تو انہیں زیارتی ویزہ نہیں بلکہ سیاحتی ویزہ دیا جائیگا جس کی قیمت زیارتی ویزہ سے زیادہ ہوگی۔

Scroll to Top