غاصب صہیونی ریاست اندر سے بکھر رہی ہے

مغربی ایشیائي امور کے سینئر ماہر بریل نے روزنامہ آہارٹص میں چھپے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ جنگ غزہ میں فتح کا دعویٰ کرنے اور اسرائیلیوں کو خواب بیچنے کے باوجود صیہونی حکومت اندرونی طور پر تباہی کا شکار ہے جسے “اسرائیل کی نقابت” کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بعض نے جو کسی بھی حدود و قیود کے پابند نہیں، صیہونی حکومت کی طرف سے مساوات، انصاف، آزادی اظہار، اقلیتوں کے حقوق اور عدلیہ اور مقننہ کی علیدگي جیسی اقدار کے دعوے کو کمزور کردیا ہے۔

مضمون نگار کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ 7 اکتوبر کے واقعے میں حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرمناک انٹیلی جنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے اندرونی بیانیہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بریل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت میڈیا پروپیگنڈے اور جھوٹی معلومات  پھیلا کر صیہونیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ فتح کے راستے پر گامزن ہیں اور یہ کہ اسرائيل ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں۔

Scroll to Top