شام میں اقلیتوں پر حملے تیز/ 359 شہری جاں بحق

شام کے مغربی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق حملہ کفرمارس کے علاقے میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک بس کو نشانہ بنایا۔

ادھر شامی ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ وسطی صوبہ حمص میں بھی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ علوی برادری اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین دنوں کے دوران حمص میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ۳۵۹ شہری دہشت گرد حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں مغربی حمص میں مسیحی برادری کے افراد کو بھی نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔

Scroll to Top