اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے وینزویلا کی بحری سرحدوں کے قریب امریکہ کی فوجی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے بحری حدود کے قریب، ماہیگیری کی کشتیوں پر حملہ کرکے اور وینزویلا میں فوجی مداخلت کی دھمکیاں دے کر اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الحکومتی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا طاقت کے استعمال کی دھمکی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم امریکہ ان تمام عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے واشنگٹن کے ان اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ عالمی امن و سلامتی کو امریکہ کی جانب سے لاحق خطروں کا نوٹس لے۔