اسرائیلی جیلوں میں 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی غیر قانونی طور پر قید ہیں

فلسطین زرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 10 سے زائد ہزار افراد اب بھی غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے باوجود 10 ہزار سے زیادہ فلسطینی اب بھی اسرائیل میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

حکام کے مطابق ایک ہزار 968 فلسطینی قیدیوں کو اس معاہدے کے آغاز سے اب تک رہا کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سالوں میں 77 فلسطینی اسرائیلی حراستی مراکز میں شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 360 بچے بھی جیلوں میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے دوران اکتوبر 2023 سے اب تک 67 ہزار 869 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 105 زخمی ہو چکے ہیں۔

7اکتوبر 2023 کے حملوں میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، جن میں سے تمام زندہ یرغمالی اب رہا ہوچکے ہیں۔

Scroll to Top