بیروت میں حزب اللہ کے ثقافتی ادارے جمعیت الکشافة کا سب سے بڑا اجتماع آج 60 ہزار نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے ثقافتی ادارے جمعیت الکشافة کا سب سے بڑا اجتماع آج بیروت کے اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گیا ہے۔ جس میں شہداء کی یاد اور قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔
یہ تقریب “ہم اپنے عہد پر قائم ہیں، اے نصراللہ” کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے اور اس کا مقصد شہداء کی یاد میں خراجِ عقیدت، سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے کارناموں کو خراج تحسین، اور امام مہدی ثقافتی مرکز کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کا جشن منانا ہے۔