مصر میں قطر کے وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چند افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شرم الشیخ (مصر) میں قطر کے وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کی گاڑی کو ریڈ سی ریزورٹ کے نزدیک پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چند افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
جانبحق ہونے والوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے، جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ریڈیو الاقصی کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب قطری وفد شرم الشیخ کے قریب ایک سرکاری قافلے میں سفر کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکارات کا سلسلہ جاری ہے جس میں قطری وفد ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے شامل ہے۔