گلوبل صمود فلوٹیلا کا گھیراؤ، اسرائیلی فوج نے کشتی کے ارکان گرفتار کر لیے

اسلام247 : گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیلی فوج نے گھیر لیا، کشتی کے تمام ارکان گرفتار

گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل ایک کشتی میں داخل ہوگئے اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف گامزن ہے اور فلوٹیلا میں شامل کشتیوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے اور وہ قافلے کو راستہ تبدیل کرنے کا کہہ رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ فلوٹیلا جنگی علاقے (وار زون) میں داخل ہو رہا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کا رخ اسرائیلی بندرگاہ اشدود کی طرف موڑنے کا کہا ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلوٹیلا اپنی امداد اشدود بندرگاہ پر چھوڑ دے تاکہ وہاں سے غزہ بھیجی جا سکے۔

Scroll to Top