اسلام247 : روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں اور ممکنہ جارحیت کے خلاف کراکس کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وینزویلا کے ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ماسکو آزاد اور خودمختار ممالک کے خلاف زور زبردستی کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
لاوروف نے مزید کہا کہ روس وینزویلا کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کراکس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا، خاص طور پر جب امریکہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں میں ملک پر حملے کے منصوبے بنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ملک بھر میں عوامی فورسز کو امریکہ کے ممکنہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔