اسلام247 : صنعا (آئی پی ایس) یمن کی بندرگاہ کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے جس میں موجود 27 پاکستانی عملہ شدید خطرے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جو مسلسل پھیل رہی ہے۔ عملے کو وقتی طور پر نکالا گیا لیکن بعد ازاں انہیں دوبارہ جہاز پر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ جہاز تہران سے تیل لے کر یمن جا رہا تھا اور عملے کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات موجود نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عملہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور انہوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے مقامی ریسکیو اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔