اسلام247 : سعودی ایلچی یزید بن فرحان کا بیان — “لبنانی شیعوں کا خون بھی سعودی عوام کے خون جیسا ہے”
سعودی ایلچی برائے لبنان یزید بن فرحان نے کہا ہے کہ لبنانی شیعوں کا خون بھی سعودی عوام کے خون کی طرح ہے اور سعودی عرب لبنان کے ساتھ کسی قسم کے تصادم کی راہ اختیار نہیں کرے گا۔
روزنامہ الجدید کے مطابق، یزید بن فرحان نے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ کھلے مکالمے کی پالیسی اپنائی ہے، بشرطیکہ یہ گفتگو حکومتوں کے درمیان ہو اور لبنان کی قانونی و آئینی ادارے اس کی نمائندگی کریں۔
سعودی ایلچی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب ان سے مسلسل رابطے میں ہے، جبکہ جنوبی لبنان کی تعمیرِ نو کا عمل انہی کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ سعودی عرب لبنان میں کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ ملک کی تعمیرِ نو اور ریاستی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔